ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھووی سماج کی ترقی کیلئے علاحدہ کارپوریشن کا قیام: سدارامیا

بھووی سماج کی ترقی کیلئے علاحدہ کارپوریشن کا قیام: سدارامیا

Wed, 18 Apr 2018 10:28:49    S.O. News Service

میسور،17؍اپریل(ایس او نیوز) پچھڑے طبقات کیلئے علاحدہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کئے جانے سے ان طبقات کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس لئے بھووی طبقہ کی ترقی کیلئے بھی بھووی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، یہ بات وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہی۔انہوں نے یہاں چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ کی حدود میں آنے والے لنگامبودی پالیہ میں گزشتہ روز منعقدہ بھووی سماج کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لنگا مبودی پالیہ کے عوام پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمارا عین مقصد ہی پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبودی ہے اس مقصد کے تحت ریاست میں بھووی طبقہ کیلئے علاحدہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے چیرمین کی حیثیت سے سیتارام خدمت انجام دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھڑے طبقات کیلئے ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کئے جانے سے ان طبقات کے لوگوں کو بہ آسانی سہولتیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مربتہ انتخابات میں بھووی طبقہ کے7 افراد کو کانگریس پارٹی ٹکٹ دیا گیاہے۔ اور ان کے کامیاب ہونے کا یقین بھی وہ رکھتے ہیں۔سدارامیا نے بتایا کہ پچھلی بار اسمبلی انتخابات میں 5افراد بھووی طبقہ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔کسی بھی طبقہ کے لوگوں کی ترقی کو اگر ممکن بنانا ہے تو اسکے لئے سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔ اس لئے بھووی سماج کے 7افراد کو کانگریس پارٹی نے ٹکٹ فراہم کیا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ ان کی حکومت نے دیہات میں کئی ترقیاتی کام کئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ 2006 میں بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑا تھا اس وقت حلقہ کے لوگوں نے پورے جوش کے ساتھ تعاون کیا تھا اور کامیاب کیا تھا اس مرتبہ بھی یہی امید ہے۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ و میسور ضلع نگران کار ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا رکن پارلیمان آر دھروانارائن ورکن قانون ساز کونسل آر دھرما سینا، رکن اسمبلی ایم کے سوم شیکھر بھووی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین سیتا رام، سابق رکن اسمبلی ایم ایس ستیہ نارائنا، ضلع کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر، بی جے وجئے کمار، ضلع پنچایت رکن راکیش پاپنا، مری گوڈا، ہینا کل پرکاش اور دیگر موجود تھے۔


Share: